ابنا: رپورٹ کےمطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج تہران میں مزید کہا کہ یورپ اور ایران کے درمیان ایٹمی معاملے اور دوسرے مسائل کے بارے میں جو کشمکش پائي جاتی ہے اسے مسکراہٹوں کے ساتھ دور نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کے لۓ حکمت عملی کی شناخت ضروری ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ ایران کی ایٹمی ترقی و پیشرفت ایرانی سائنسدانوں کی محنتوں کا نتیجہ ہے اور یورپی ممالک کو اس بارے میں فیصلے کا حق حاصل نہیں ہے بلکہ ایرانی قوم اپنے راستے کی تشخیص خود دیتی ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے مزید کہاکہ تہران مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس نے کبھی بھی مذاکرات سے روگردانی اختیار نہیں کی ہے لیکن مذاکرات کی منطق یہ ہےکہ ایران بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے کام انجام دے۔
.......
/169